بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے ایک خطبہ کے بارے میں سوال


سوال

 مجھے درج ذیل خطبہ  مکمل در کار ہے:

الْحَمدُ لِلَّهِ الَّذِي نَوْتَ قُلُوبَ الْعَارِفِينَ بِنُورِ الْإِيْمَانِ، وَشَرَحَ صُدُورَ الصَّحَابَةِ الصَّادِقِينَ بِالتَّوْحِيدِ وَالْأَرْقَانِ، وَفَضَّلَ الْمُجَاهِدِينَ الْمُظَاهِرِينَ الْإِسْلَامَ عَلَى الْأَدْيَانِ، وَأَعْلَى دَرَجَةَ الَّذِينَ أَبْلَغُوا الْقُرْآنَ فِي الْأَقْرَانِ، وَصَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَى خَيْرِ الْخَلْقِ الَّذِي لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَاتُبَاعِهِ أَجْمَعِينَ إِلى يَوْمِ الدِّينَ. اعْلَمُوا أَنَّ الدُّنْيَا دَارُ الْفَنَاءِ وَالْغُرُورِ، وَالْآخِرَةُ دَارُ الْبَقَاءِ وَالسُّرُورِ، فَاذْكُرُوا فَضِيحَةَ الْقِيَامَةِ والصِّرَاطِ والنُّشُوْرِ، اَلا! إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلَا تَغْرَنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ. أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ... إلخ.

جواب

سوال میں آپ نے جس خطبہ کے بعض الفاظ ذ کر کرکے اس کے مکمل الفاظ کے متعلق  دریافت کیا ہے، خطبہ کے جس  قدر الفاظ آپ نے ذکر کیے ہیں اس میں سے  بھی بعض الفاظ   صحیح  نہیں معلوم ہورہے، یا تو سائل سے نقل میں غلطی ہوئی ہے۔ بہرحال اکابر کے مرتب کردہ    خطباتِ جمعہ  کے  مختلف مجموعوں  میں یہ   ،یا اس  جیسے الفاظ  میں ہمیں کوئی خطبہ نہیں مل سکا ، بظاہر یہ کسی خطیب کا از خود مرتب کردہ ہے۔خطبۂ جمعہ کے حوالے  سے بہتر یہ ہے کہ  اکابر کے مرتب کردہ  مشہور  خطبات کو ہی پڑھنے کا اہتمام کیا جائےاور اگر ازخود کوئی خطبہ مرتب کیا جائےتو کسی ذی استعداد عالمِ دین  سے پہلے  اس کی تصحیح  کرانے   کا اہتمام کیاجائے۔ ذیل میں اکابر کے مرتب کردہ بعض مجموعۂ  خطباتِ جمعہ کا ذکر کیا جا تا ہے:

۱۔"خطبات الأحكام لجمعات العام"،مرتبہ : حضرت حکیم الامت  مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ،ط:مکتبۃ البشری، کراچی۔( اس  میں سال بھر کی مختلف انواع پر مشتمل  پچاس(۵۰) خطبات موجود ہیں)۔

۲۔مجموعہ  خطباتِ ماثورہ( مکمل ومدلل)، مرتبہ: حضرت حکیم الامت مولانا محمد اشرف  علي تھانوی رحمہ اللہ، ط:دار الکتاب ،دیوبند۔(اس میں  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  میں سےخلفاءِ اربعہ  کے خطبات، اور حضرت عمر بن عبد العزیز ، حضرت شاہ محمد اسماعیل شہید  اور حضرت مولانا سید  حسین احمد مدنی رحمہ اللہ   کے خطبات موجود ہیں)۔

۳۔مجموعہ خطباتِ ماثورہ ومقبولہ،مرتبہ:مولانا سید محمد میاں رحمہ اللہ،ط:کتابستان،قاسم جان اسٹریٹ،دہلی۔( اس میں مختلف ماثور خطبات موجود ہیں)۔

۴۔خطباتِ جمعہ وعیدین مع ضروری آداب واحکام،مرتبہ:حضرت مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ، ط:دار الاشاعت ،اردو بازار،کراچی۔(اس میں  اولاً  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ ،پھر حضرت  شاہ محمد اسماعیل شہید رحمہ اللہ اور   حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کا خطبہ موجود  ہے)۔

۵۔منتخب خطباتِ جمعہ وعیدین،مرتبہ:حضرت  مفتی عبد الرؤوف سکھروی صاحب  مد ظلہم،ط:مکتبۃ الاسلام ،کراچی۔(اس میں بارہ (۱۲) مختلف  خطبات  موجود ہیں)۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506101235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں