بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1445ھ 15 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی پہلی سنتیں رہ جائیں تو کب پڑھے؟


سوال

جمعہ کی نماز کی رکعات کی مکمل ترتیب بتا دیں۔اگر پہلے والی سنت موکدہ رہ جائے تو کس ترتیب سے پورا کیا جائے؟

جواب

واضح رہے کہ جمعہ کے دن فرض نماز سے پہلے والی چار سنتیں رہ جائیں تو بہتر یہ ہے کہ فرض کے بعدوالی سنت مؤکدہ اداکرنےکے بعد پہلے والی چار رکعتیں اداکرلے،اوراگرفرض کی ادائیگی کے بعد جمعہ سے پہلے والی چارسنتوں کومقدم کردے اورپھربعد والی چھ رکعات سنتیں اداکر لے دونوں صورتیں جائز ہیں ۔

تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے :

"‌بخلاف ‌سنة ‌الظهر) وكذا الجمعة (فإنه) إن خاف فوت ركعة (يتركها) ويقتدي (ثم يأتي بها) على أنها سنة (في وقته) أي الظهر (قبل شفعه)".

(کتاب الصلوۃ باب ادارک الفریضۃ،58/2،سعید)

کفایت المفتی میں ہے :

"جمعہ سے پہلے کی چار رکعتیں نماز کے بعد پڑھ لے اور چاہے انہیں پہلے پڑھ لے  یابعد والی پہلے پڑھے ،دونوں جائز ہیں "۔

( کتاب الصلوۃ،275/5،ادارۃ الفاروق کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100813

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں