بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز میں دوسری رکعت کے رکوع کے بعد شریک ہونے کی صورت میں مسبوق شخص جمعہ کی دو رکعت پڑھے گا یا ظہر کی چار؟


سوال

جمعہ کی نماز میں مقتدی کو امام کی دوسری رکعت کے رکوع کے بعد شامل ہونے پرجمعہ کی دو رکعت پڑھنی چاہیئں یا کہ ظہر کی چار رکعات مکمل کرے گا؟

جواب

واضح رہے کہ اگر امام نے جمعہ کی نماز پڑھاتے ہوئے دوسرا رکوع کرلیا ہو، اور پھر کوئی شخص نماز میں شامل ہو تو اس شخص کی جمعہ کی نماز میں شرکت صحیح ہوگی اور اس کے لیے امام کے سلام کے بعد خود دو رکعت نماز پڑھنا لازم ہوگا، ظہر کی چار رکعتیں نہیں پڑھے گا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(‌ومن ‌أدركها في تشهد أو سجود سهو) على القول به فيها (يتمها جمعة)."

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج: 2، ص: 157، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411100365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں