بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز قضا ہوجانے کا حکم


سوال

اگر جمعہ قضا ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

اگر کسی کی جمعہ کی نماز نکل جائے تو ظہر کا وقت باقی ہونے کی صورت میں  اسے تنہا ظہر کی مکمل نماز (فرائض اور سنتیں) پڑھنی چاہیے، اور اگر ظہر کا وقت بھی ختم ہوچکا ہو تو اسے ظہر کی چار رکعت فرض قضا پڑھنی چاہیے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وكذا أهل مصر فاتتهم الجمعة) فإنهم يصلون الظهر بغير أذان ولا إقامة ولا جماعة." (2/157،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144204200450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں