بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے لیے ایک خطبہ


سوال

کیا جمعہ کی نماز کے لیے خطبۂ  اول  شرط  ہے؟

جواب

جمعہ کی نماز کے صحیح ہونے کے لیے خطبہ کا ہونا شرط ہے۔  اور دو خطبوں کا ہونا  مسنون اور  سنتِ متوارثہ ہے،  جمعہ میں ایک خطبہ  پر اکتفا  کرنا سنتِ  متوارثہ کے خلاف ہے، اس لیے درست نہیں ہے، تاہم اگر کوئی مقتدی پہلے خطبے کے وقت موجود نہیں تھا تو بھی اس کی نمازِ جمعہ ادا ہوجائے گی، لیکن وہ عظیم ثواب سے محروم رہے گا۔ اور اگر خطبہ ہی نہ دیا گیا ہو تو جمعہ صحیح نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 148):

"(قوله: ويسن خطبتان) لاينافي ما مر من أن الخطبة شرط؛ لأن المسنون هو تكرارها مرتين، والشرط إحداهما."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200126

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں