بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن عید ہو تو جمعہ کے خطبہ کا حکم


سوال

 اگر عید جمعہ کو ہو، صبح نماز عید کے لیے خطبہ پڑھ لیا جائے تو نماز جمعہ کے لیے دوبارہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جمعہ کے لیے دوبارہ خطبہ پڑھا جائے گا، کیوں کہ خطبہ جمعہ کی شرائط میں سے ہے۔ نیز ملحوظ رہے کہ عید کا خطبہ دینا سنت ہے جب کہ جمعہ کا خطبہ فرض ہے، دونوں الگ ہیں۔عید کا خطبہ جمعہ کے لیے کافی نہیں ہوسکتا۔

شامی میں ہے :

"أما مذهبنا فلزوم كل منهما. قال في الهداية ناقلا عن الجامع الصغير: عيدان اجتمعا في يوم واحد فالأول سنة والثاني فريضة ولا يترك واحد منهما اهـ". (۲ / ۱۶۶، سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200188

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں