اعراب کے ساتھ یہ درود شریف کیسے پڑھا اور لکھا جاتا ہے:اللهم صل علی محمد النبی الامی وعلی آله و سلم تسلیما؟
مذکورہ درود شریف جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اَسّی (80) مرتبہ پڑھنا ثابت ہے۔ حدیثِ مبارک ہے:
’’من صلى صلاة العصر من يوم الجمعة فقال قبل أن يقوم من مكانه: "اللهم صل على محمد النبي الأمي و على آله و سلم تسليماً" ثمانين مرةً، غفرت له ذنوب ثمانين عاماً و كتبت له عبادة ثمانين سنة.‘‘
(القول البدیع في الصلاة على الحبيب الشفيع، ص:198، ط: دار الريان للتراث)
ترجمہ: ’’جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے کھڑا ہونے سے پہلے یہ درود شریف اَسّی (80) مرتبہ پڑھے:
’’أَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَ عَلٰی آلِهِ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْماً‘‘
اُس کے اَسّی (80) سال کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اور اُس کے لیے اَسّی (80) سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔‘‘
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
جمعہ کے دن عصر کے بعد اسی(۸۰) مرتبہ پڑھا جانے والا درود شریف (ثبوت و تحقیق)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200673
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن