بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز فرض ہے يا واجب؟


سوال

جمعہ کی نماز فرض ہے يا واجب ؟ فقہ کی بعض کتابوں میں لفظِ ’’تجب‘‘ ہے جس سے واجب کا حکم معلوم ہوتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شرائطِ  جمعہ پائے جانے کی صورت میں جمعہ کی نماز فرض ہے۔  نیز بعض اوقات  فرض کے لیے واجب  کا لفظ استعمال کیا جاتاہے، تاہم ایسی جگہ پر واجب کا لغوی معنیٰ مراد ہوتاہے، یعنی لازم اور ضروری، لہٰذا کُتُبِ فقہ کی عبارات میں جمعہ کی نماز کے بارے میں جہاں ’’تجب‘‘  کا لفظ آیا ہے ، وہاں اِس سے مراد فرض ہی ہے۔

فتح القدیر میں ہے:

"واعلم أولا أن الجمعة فريضة محكمة بالكتاب والسنة والإجماع، يكفر جاحدها".

(کتاب الصلوۃ، باب صلوۃ الجمعة، ج:2، ص:49، ط:دار الفکر لبنان)

فتاوی شامی میں ہے:

"(هي فرض) عين (يكفر جاحدها) لثبوتها بالدليل القطعي ... و هي فرض مستقل آكد من الظهر.

و في الرد تحته:

(قوله: بالدليل القطعي) و هو قوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا إذا نودي للصلاة من يوم الجمعة فاسعوا} [الجمعة: 9] الآية، و بالسنة و الإجماع".

(کتاب الصلوۃ، باب الجمعة، ج:2، ص:136، ط:سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و هي فرض عين".

(کتاب الصلوۃ، الباب السادس عشر في صلاة الجمعة، ج:2، ص:144، ط:دار الفكر بيروت) 

الإبہاج فی شرح المنہاج  میں ہے:

"قلنا: الفرض المقدر أعم من كونه علمًا أو ظنًّا، و الواجب هو الساقط أعمّ من كونه علمًا أو ظنًّا فتخصيص كلّ من اللفظين بأحد القسمين تحكم، و لو قالوا إن هذا مجرد اصطلاح لم نشاححهم والنزاع في موافقته للأوضاع اللغوية".

(مقدمة، ‌‌الفصل الثاني: في تقسيم الحكم، ‌‌التقسيم الأول: الخطاب إن اقتضي الوجود، ج:1، ص:55، ط:دار الکتب العلمیة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507100741

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں