کیا جمعہ کے دن کوئی بھی جانور ذبح کرسکتے ہیں یا نہیں ؟
شریعت نے جانور ذبح کرنے کے لیے کسی خاص دن کی تعیین نہیں کی ، نہ ہی کسی دن کی ممانعت کی ہے ، لہذا جمعہ کے دن بھی کسی جانور کو ذبح کرنا ہو تو ذبح کرسکتے ہیں،شرعاً ممانعت نہیں ۔ البتہ قربانی کے لیے قربانی کے تین ایام میں ہی جانور ذبح کرنا لازم ہے ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"الاضحیۃ شرعاً ذبح حیوان مخصوص بنیۃ القربۃ فی وقت مخصوص."
(كتاب الاضحية، ج6،ص:312،ط: سعيد)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144512100061
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن