اذانِ اول کے بعد حرمت بیع و شراء میں مرد و عورت دونوں شامل ہیں؟ دلیل کے ساتھ واضح فرمائیں!
جمعہ کی پہلی اذان کے بعد سعی واجب ہونے کا حکم ان لوگوں کے ساتھ مخصوص ہے جن پر جمعہ واجب ہے، عورتوں پر چوں کہ جمعہ واجب نہیں ہے؛ اس لیے وہ اس حکم میں داخل نہیں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 101):
"(وكره) تحريمًا منع الصحة (البيع عند الأذان الأول) إلا إذا تبايعا يمشيان فلا بأس به؛ لتعليل النهي بالإخلال بالسعي، فإذا انتفى انتفى، و قدخص منه من لا جمعة عليه ذكره المصنف."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201102
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن