بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شعبان 1446ھ 14 فروری 2025 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز میں امام کے علاوہ دو مرد کا ہونا


سوال

جمعہ کے دن اگر دو مرد امام کے علاوہ ہوں اور ایک چھوٹا بچہ جس کی بلوغت کا پتا نہ ہو اور بچہ سمجھ دار ہو تو نماز کا کیا کیا جائے؟  اور نہ کہنے پر شر کا خطرہ ہو۔

جواب

واضح رہے کہ جمعہ کی ادئیگی کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ امام کے علاوہ کم از کم تین بالغ مرد ہوں،  پس اگر چار سے کم بالغ افراد ہوں تو  جمعہ ادا کرنا درست نہیں ہوتا، لہذا   اگر مذکورہ افراد شہر یا بڑی بستی میں ہیں تو جمعے کے وقت ظہر  کی نماز انفرادی طور پر ادا کریں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201548

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں