بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے خطبہ میں اللہ کی وحدانیت کی گواہی دینے کاحکم


سوال

جمعہ کے خطبہ میں اللہ کی وحدانیت کی گواہی دینا سنت ہے یا واجب ہے یا فرض ہے؟

جواب

جمعہ کے خطبہ  میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا مطلقاً فرض ہے جب کہ الگ سے  شھادتین کا پڑھنایعنی اللہ کی وحدانیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی رسالت کی گواہی دینا سنت ہے۔

حلبی کبیر  میں ہے:

"الشرط الرابع الخطبة وعليه الجمهور وركنها مطلق ذكر الله تعالي بنيتها...وسننها كونها خطبتين بجلسة بينهما تشمل كل منهما علي الحمد و التشهد والصلاة علي النبي صلي الله عليه وسلم."

(غنية المتملي شرح منية المصلي،فصل في صلاة الجمعة،555،ط:سهيل اكيدمي،لاهور)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144311100675

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں