بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے خطبہ کے دوران امام بیٹھنا


سوال

جمعہ کے خطبہ کے دوران امام بیٹھ جاتا ہے ،پھر خطبہ دیتا ہے ،کیا وجہ ہے ؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طریقے سے خطبہ دیا کرتے تھے، یعنی آپ ﷺ دو خطبے ارشاد فرماتے تھے، اور دونوں کے درمیان  تھوڑی دیر  بیٹھتے تھے۔

چنانچہ صحیح بخاری میں ہے:

"عن ابن عمر - رضي اللہ عنہما - قال: کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم یخطب قائماً ثم یقعد ثم یقوم کما تفعلون الآن."

(رقم الحدیث: ۹۲۰، ط: البشریٰ بیروت)

ترجمہ: ابن عمر سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر خطبہ دیتے تھے، پھر بیٹھ جاتے تھے، پھر کھڑے ہوتے تھے جیسا کہ تم لوگ آج کرتے ہو۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201594

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں