بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نمازکی امامت دو مرتبہ کرنا


سوال

میں امریکہ،اریزونا،میں رہتا  ہوں ،یہاں  مسجد میں امام صاحب جمعہ کی نماز کی امامت دو مرتبہ کرتے ہیں، کیاامام صاحب کاایسا کرنا درست ہے؟راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

صورتِ مسؤلہ میں امام صاحب کا دوسری مرتبہ جمعہ کی نماز کی امامت کرنا جائز نہیں  اور دوسری دفعہ  امامت کے دوران  ان کے پیچھے اقتداء  کرنے والے مقتدیوں کی جمعہ کی نماز ادا نہیں ہو گی،کیونکہ امام صاحب کی دوسری  مرتبہ جمعہ کی  نماز کی امامت نفل شمار ہو گی اور مقتدیوں  کی نماز  فرض  ،اور فرض پڑھنے والے کی اقتداء نفل پڑھنے والے کے پیچھے درست نہیں ۔

 فتاوی  شامی میں ہے:

"(ولامفترض بمتنفل وبمفترض فرضا آخر)لان اتحاد الصلاۃشرط عندنا"

(کتاب الصلاة/باب الامامة:جلد1،ص579،سعید)

بنایہ شرح ہدایہ میں ہے:

"ولا يصلي المفترض خلف المتنفل) ش: وبه قال مالك في رواية وأحمد في رواية أبي الحارث عنه، وقال ابن قدامة: اختار هذه الرواية أكثر أصحابنا وهو قول الزهري والحسن وسعيد بن المسيب والنخعي وأبي قلابة ويحيى بن سعيد الأنصاري. قال الطحاوي: وبه قال مجاهد وطاوسم: (لأن الاقتداء بناء) ش: أي بناء أمر وجودي لأنه عبارة عن متابعة الشخص لآخر في أفعاله بصفاتها وهو مفهوم وجودي لا سلب فيه، وبناء الأمر الوجودي على المعدوم بصفاتها غير متحقق م: (ووصف الفرضية معدوم في حق الإمام) ش: فلا يمكن بناء الموجود على المعدوم م: (فلا يتحقق البناء على المعدوم) ش: لاستحالة ذلك"

(کتاب الصلاۃ ،2/ 364،ط: بیروت )

بدائع الصنائع میں ہے: 

"(ولنا) ما روي أن النبي - صلى الله عليه وسلم - صلى بالناس صلاة الخوف وجعل الناس طائفتين، وصلى بكل طائفة شطر الصلاة لينال كل فريق فضيلة الصلاة خلفه، ولو جاز اقتداء المفترض بالمتنفل لأتم الصلاة ‌بالطائفة ‌الأولى ثم نوى النفل وصلى بالطائفة الثانية؛ لينال كل طائفة فضيلة الصلاة خلفه من غير الحاجة إلى المشي وأفعال كثيرة ليست من الصلاة"

)  کتاب الصلاۃ، باب بیان شرائط الارکان،1143،ط:رشدیہ)

 فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407102364

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں