بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی پہلی اذان کے بعد کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کا حکم


سوال

جمعہ کے دن پہلی اذان کے بعد کون کون سی اشیاء کی خریدوفرخت ممنوع ہے ؟کیا کھانے پینے کی اشیاء (دودھ ،روٹی یا سبزی وغیرہ ) کی گنجائش ہے یا سب کچھ ممنوع ہے ؟

جواب

جمعہ کی پہلی اذان کے بعد ہر قسم کی اشیاء ( بشمول کھانے پینے کی اشیاء) کی خرید و فروخت مکروہِ تحریمی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ووجب سعي إليها وترك البيع) ولو مع السعي، في المسجد أعظم وزرا (بالأذان الأول) في الأصح وإن لم يكن في زمن الرسول بل في زمن عثمان. وأفاد في البحر صحة إطلاق الحرمة على المكروه تحريما»

(قوله في الأصح) قال في شرح المنية. واختلفوا في المراد بالأذان الأول فقيل الأول باعتبار المشروعية وهو الذي بين يدي المنبر لأنه الذي كان أولا في زمنه - عليه الصلاة والسلام - وزمن أبي بكر وعمر حتى أحدث عثمان الأذان الثاني على الزوراء حين كثر الناس. والأصح أنه الأول باعتبار الوقت، وهو الذي يكون على المنارة بعد الزوال. اهـ. والزوراء بالمد اسم موضع في المدينة."

(کتاب الصلاۃ باب الجمعۃ ج نمبر ۲ ص نمبر ۱۶۱، ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100280

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں