بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے خطبہ سے قبل اردو بیان خطبہ کاحصہ نہیں ہے


سوال

جمعه کے خطبہ میں اردو بیان بھی شامل ہے جو امام عربی خطبہ سے قبل دیتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جمعہ کے خطبہ سے قبل اردو بیان کی حیثیت جمعہ کے مسنون خطبے کی نہیں ہے، بلکہ اس اردو بیان کا مقصد حاضرینِ اجتماعِ جمعہ  کے لیے ان ہی کی زبان میں کچھ وعظ و نصیحت ہوتاہے، جب کہ جمعہ کا خطبہ تو  قرنِ اول  سے امت  کے مسلسل تعامل  کی بنا پر عربی میں  ہونا ضروری ہے ۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(و) الرابع : ( الخطبة فيه) ... تتمة: لم يقيد الخطبة بكونها بالعربية اكتفاءً بما قدمه في باب صفة الصلاة من أنها غير شرط مع القدرة على العربية عنده، خلافّا لهما حيث شرطاها ... الخ"

( رد المحتار علي الدر المختار : كتاب الصلاة ، باب صلاة الجمعة ، (3/ 19)، ط: دار عالم الكتب، ریاض )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144207200052

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں