اگر کسی جنبی کے جسم پر حقیقی نجاست لگی ہو اس وقت ذکر کا کیا حکم ہے۔
واضح رہے کہ جنابت کی حالت میں بھی ذکر واذکار کرنا منع نہیں ہے،اگرچہ جنبی شخص کے جسم پر نجاستِ حقیقی لگی ہوئی ہو، البتہ غسل سے پہلے ذکر واذکار کرنے یا اوراد وظائف پڑھنے سے پہلے وضو کرلینا بہتر ہے۔
باقی جنابت کی حالت میں قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا اور اسے براہِ راست چھونا منع ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 293):
"ولا بأس) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى، وتسبيح).
"(قوله: ولا بأس) يشير إلى أن وضوء الجنب لهذه الأشياء مستحب كوضوء المحدث".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144505101600
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن