بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعۃ المبارک کہنا


سوال

لفظ جمعہ کے ساتھ بعض لوگ’’ المبارک ‘‘کا لفظ استعمال کرتے ہوئے ’’ جُمعۃ  المبارک‘‘ کہتے ہیں؟ از روئے شرع اِس کی کیا حیثیت ہے ؟

جواب

 ’’جمعۃ المبارک ‘‘کا   مطلب ہے ’’جمعہ کا بابرکت دن ‘‘  یعنی ’’المبارک‘‘ جمعہ کی صفت ہے، جیسے رمضان کے ساتھ "المبارک" کا اضافہ کرکے "رمضان المبارک" کہا جاتاہے، اور  جمعے کے دن کے بابرکت ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے ، لہٰذا جمعے کے دن کا ذکر کرتے ہوئے بطورِ ادب اس کے ساتھ "المبارک" ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

جہاں تک جمعے کی مبارک دینے کی بات ہے تو  کسی کو جمعہ مبارک کہنا جمعہ کے بابرکت ہو نے کی دعا دینا ہے، اور برکت والے  دن برکت کی دعا دینے میں  بذاتِ خود حرج نہیں ہے، البتہ اس طرح مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا  اور اس کو دین کا حصہ سمجھنااور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا جائز نہیں اور نہ ہی شرعی طور پر ان کاموں کا حکم دیاگیا ہے، ان چیزوں میں وقت صرف کرنے کی بجائے جو اعمال اس دن ثابت ہیں ان کااہتمام کرناچاہیے۔ یعنی نمازِ جمعہ اور خطبہ جمعہ میں خوب اہتمام وآداب کے ساتھ شرکت کرنا، درود شریف کی کثرت اور سورہ کہف کی تلاوت وغیرہ۔ 

وفي فتح الباري:

"المحدثه" والمراد بها ما أحدث، وليس له أصلٌ في الشرع ويسمي في عرف الشرع ’’بدعة‘‘، وما کان له أصل يدل عليه الشرع فليس ببدعة، فالبدعة في عرف الشرع مذمومة بخلاف اللّغة : فإن کل شيء أحدث علي غير مثال يسمي بدعة، سواء کان محمودًا أو مذمومًا".

( ابن حجر عسقلانی، فتح الباری، 13 : 253)

وفی کنز العمال:

"أكثروا من الصلاة علي في يوم الجمعة فإنه يوم مشهود تشهده الملائكة، وإن أحدا لن يصلي علي إلا عرضت علي صلاته حتى يفرغ منها". (هـ) عن أبي الدرداء."

(ج: 1، ص: 488، ط: مؤسسۃ الرسالۃ)

وفی سنن الدارمی:

"عن أبي سعيد الخدري، قال: «من قرأ سورة الكهف ليلة الجمعة، أضاء له من النور فيما بينه وبين البيت العتيق»."

(ج: 4، ص: 2143، ط: دار المغنی)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144207201158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں