بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کاجمانہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

لڑکی کا نام جمانہ رکھنا کیسا ہے؟  نیز جمانہ کے معنی بھی بتائیں۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں "جمانہ " جمان  سے ہے اور جمان کا معنی ہے: موتی، موتی کی شکل میں ڈھالا ہوا چاندی کا دانہ، ایک چمڑا جس پر موتی جڑے ہوں، عورتیں اسے زیبائش کے لیے استعمال کرتی ہیں۔نیز اس نام کی صحابیات بھی ہیں، لہذا یہ نام رکھنادرست اور صحابیات کانام ہونےکی وجہ سےباعثِ  برکت ہے۔

أسد الغابة في معرفة الصحابہ میں ہے:

"جمانة بنت أبي طالبس: جمانة بنت أبي طالب قسم لها رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثلاثين وسقا من خيبر.رواه عمار، عن سلمة، عن ابن إسحاق، وقال أبو أحمد العسكري في ترجمة عبد الله بن أبي سفيان بن الحارث بن عبد المطلب: أمة جمانة بنت أبي طالب.

وقال: هو الذي تزوج أمامة بنت أبي العاص بن الربيع، وأمها زينب بنت رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أن الذي تزوجها المغيرة بن نوفل بن الحارث بن عبد المطلب، وهو ابن عم عبد الله، وهذه جمانة أخت أم هانئ، قاله الزبير بن بكار".

(حرف الجيم، ج: ۷، ص: ۵۰، ط: دار الكتب العلمية، معجم الوسیط، ص: ۱۸۱، ط: مکتبہ رحمانیہ لاہور)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں