عیدین کی نماز کے لیے کتنے افراد کا ہونا ضروری ہے جمعہ کی طرح چار یا عام نماز کی طرح دو سے بھی جماعت ہوجائے گی؟
جمعہ و عیدین کی جماعت کے افراد کی تعداد میں فرق ہے، جمعہ کی جماعت کے لیے امام کے علاوہ کم از کم تین مرد ہونے ضروری ہیں، جب کہ عیدین کی جماعت کے لیے امام کے علاوہ کم از کم ایک مرد ہونا بھی کافی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
جن ممالک میں لاک ڈاؤن ہے وہاں عید کی نماز کیسے ادا کریں؟
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202989
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن