بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی پہلی اذان کے بعد تلاوت کرنے کا حکم


سوال

جمعہ کی  اذان کے بعد کوئی بھی دینی اعمال کرنا کیسا ہے؟ یعنی قران کی تلاوت کرنا وغیرہ ۔

جواب

واضح رہے کہ جمعہ کی پہلی اذان کے بعد ہر وہ کام کرنا جو جمعہ کی تیاری میں مخل ہو جائز  نہیں  ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں  اگر جمعہ کی تیاری کرنے کےبعد کوئی شخص مسجد جا کر تلاوت میں مشغول ہوجاتاہے، تو ایسی صورت میں تلاوت کرناافضل  ہے،اور اگر  جمعہ کی پہلی اذان کے بعدمسجد کے علاوہ کہیں تلاوت یا نیک اعمال میں مشغولیت جمعہ کی تیاری میں مخل بن رہی ہو تو اس صورت میں  لازم  ہے کہ تلاوت وغیرہ مؤخر کر کے جمعہ کی تیاری کرے۔ 

  فتاویٰ شامی میں ہے:

"(ووجب سعي إليها وترك البيع) ولو مع السعي، في المسجد أعظم وزرا (بالأذان الأول) في الأصح وإن لم يكن في زمن الرسول بل في زمن عثمان.

قوله ( ووجب سعي) لم يقل افترض مع أنه فرض للاختلاف في وقته هل هو الأذان الأول أو الثاني أو العبرة لدخول الوقت؟ بحر. وحاصله أن السعي نفسه فرض والواجب كونه في ‌وقت ‌الأذان ‌الأول، وبه اندفع ما في النهر من أن الاختلاف في وقته لا يمنع القول بفرضيته كصلاة العصر فرض إجماعا مع الاختلاف في وقتها ...... (قوله في الأصح) قال في شرح المنية. واختلفوا في المراد بالأذان الأول فقيل الأول باعتبار المشروعية وهو الذي بين يدي المنبر لأنه الذي كان أولا في زمنه - عليه الصلاة والسلام - وزمن أبي بكر وعمر حتى أحدث عثمان الأذان الثاني على الزوراء حين كثر الناس. والأصح أنه الأول باعتبار الوقت."

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج:2، ص:161، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403101993

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں