بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز رہ جانے کی صورت میں نمازِ ظہر کی ادائیگی


سوال

 اگر جمعہ کے دن ایک مسجد میں جمعہ کی نماز ہوگئی ہو، اور دوسری مسجد دور ہے یا کسی وجہ سے وہاں تک جانا مشکل ہے، تو کیا ہم اپنی نماز پڑھ سکتے ہیں، اس دور کی مسجد میں جمعہ ہونے سے پہلے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر  قریب کی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا  ہوگئی ہے،اور کوئی جمعہ کی نماز سے رہ گیا ہے،اور دوسری مسجد دور ہے وہاں پہنچنے میں جمعہ کی نماز چلی جائے گی،یا اس شخص کو وہاں پہنچنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا تو یہ شخص  ظہر کی نماز ادا کرلے،اور   ظہر کی نماز اد ا کرنے میں دوسری مسجد کا اعتبار نہیں ،یعنی ظہر کی نماز ادا ئیگی دوسرے مسجد کے نماز جمعہ  کے ادائیگی پر موقوف نہیں ہے،نیز ظہر کی نماز بغیر جماعت کی ادا کی جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وكذا أهل مصر فاتتهم الجمعة) فإنهم يصلون الظهر بغير أذان ولا إقامة ولا جماعة."

(كتاب الصلاة، باب باب الجمعة، ج:2 ص:157 ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101895

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں