اگر جمعہ کے دن عید کی نماز پڑھ لی گئی تو کیا جمعہ کی نماز ساقط ہو جائے گی؟
بصورتِ مسئولہ جمعہ کے دن عید کی نماز پڑھ لینے سے جمعہ کی نماز ساقط نہیں ہوتی، جمعہ کی فرضیت اپنی جگہ ہے، دونوں نمازیں جدا جدا اپنے اپنے وقت پر ادا کی جائیں گی اور دونوں کا خطبہ بھی پڑھاجائے گا۔نمازِ عید کی وجہ سے جمعہ ترک نہیں کیاجائے گا۔
شامی میں ہے :
"أما مذهبنا فلزوم كل منهما. قال في الهداية ناقلًا عن الجامع الصغير: عيدان اجتمعا في يوم واحد فالأول سنة و الثاني فريضة و لايترك واحد منهما اهـ". (۲ / ۱۶۶، سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200767
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن