بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ كے دن فجر کی دونوں رکعات میں صرف ایک سورت پڑھنا


سوال

جمعه كے دن  فجر کی دونوں رکعات میں صرف ایک سورت پڑھنے سے سنت ادا ہوگی یا نہیں؟

جواب

(آپ کا سوال غیر واضح ہے، اگر آپ یہ سوال کرنا چاہ رہے ہیں کہ جمعہ کے دن فجر کی فرض نماز میں ایک سورت یعنی صرف سورہ الم سجدہ یاصرف سورہ دھر  دونوں رکعتوں میں آدھی آدھی کرکے پڑھ لی جائے تو اس سے سنت ادا ہوجائے گی؟ تو اس کا جواب ذیل میں ملاحظہ فرمائیں، اور اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو وضاحت کے ساتھ سوال دوبارہ ارسال فرمائیں۔)

واضح رہے کہ جمعہ کے روز فجر کی نماز کی پہلی رکعت میں سورہ الم سجدہ اور دوسری رکعت میں سورہ دھر پڑھنا رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، پس اگر کوئی شخص  ایک ہی سورت  سے دونوں رکعات مکمل کرے تو اس سے سنت ادا نہیں ہوگی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے روز نماز فجر کی پہلی رکعت میں الم تنزیل (الم سجدہ) اور دوسری رکعت میں ھل اتی على الانسان(سورۂ دھر) پڑھتے تھے۔" (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

"وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقْرَأ فِي الْفجْر يَوْم الْجُمُعَة ب (الم تَنْزِيلُ) فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى وَفِي الثَّانِيَةِ (هَل أَتَى على الْإِنْسَان)."

(مشكاة المصابيح (ج:1/ص: 266)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں