بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جہینا نام کا معنی


سوال

"جہینا" نام کے کیامعنی ہیں ؟ اور یہ نام رکھنا درست ہے ؟

جواب

عربی زبان میں  "جهن "کے  معنی قریب کے آتے ہیں ، اسی سے "جُهَیْنَه"  عرب کے ایک قبیلے کا نام ہے۔ 

مذکورہ نام  رکھنا جائز تو ہے، لیکن  بہتر ہے کہ اس  کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے اسماءِ گرامی میں سے کوئی نام رکھاجائے جو افضل ہونے کے ساتھ باعثِ برکت بھی ہے یا اچھا بامعنی نام رکھا جائے۔  ہماری ویب سائٹ کے سرور ورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف کا منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ 

المعجم الوسيط - (1 / 144):

"( جهينة ) قبيلة من قضاعة ويقال فلان جهينة الأخبار يعرف يقينها."

بحوث ودراسات في اللهجات العربية من إصدارات مجمع اللغة العربية بالقاهرة - (38 / 11):

"جُهَيْنَة قَبِيِلَةٌ من قُضاعَة ، كانت مَنازِلُها بأَطْرافِ الحِجاز من جهَةِ الشّمال بالقُرْبِ من المدينَة ، وتُنْسَبُ إليها بُطُونٌ كَثِيرَة ، اسْتَقَرَّ قسمٌ منها بصَعِيد مِصْر بالقُرْبِ من إخميم ، ونَزلت فى موضِع قَرْيةٍ بالقُرْب من طَهْطا سُمِّيَت باسْمِها حتّى الآن."

تاج العروس من جواهر القاموس - (34 / 389):

" جهن : ( جُهَيْنَةُ ، بالضَّمِّ ) :  ( قالَ شيْخُنا ، رَحِمَه اللَّهُ تعالَى : صَوابُه مُصَغَّراً لأَنَّ الضمَّ في اصْطِلاحِه مشكلٌ ، وكأَنّه اعْتَمَدَ على الشُّهْرَةِ .  ( قَبِيلَةٌ ) مِن قُضاعَةَ ، وهو ابنُ زيْدِ بنِ لَيْثِ بنِ سودِ بنِ أَسْلَم بنِ الحاف بنِ قُضاعَةَ ، وقُضاعَةُ مِن رِيفِ العِرَاقِ ، و سَبَبُ نُزولِ جُهَيْنَة في الحِجازِ قُرْبَ المَدينَةِ مَذْكورٌ في الرَّوْضِ." 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201481

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں