بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جبران نام رکھنے کا حکم


سوال

جبران نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

"جبران" (جیم کے پیش کے ساتھ) یہ 'جبر' سے ہے، جس کے معنی ٹوٹی ہوئی چیز کو درست کرنا، تلافی، ٹوٹی ہوئی چیز کو برابر کرنا وغیرہ، یہ نام رکھنا جائز ہےالبتہ بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی نام کا انتخاب کر لیا جائے۔ 

المصباح المنیر فی غریب الشرح الکبیر میں ہے:

"جَبَرْتُ الْعَظْمَ جَبْرًا مِنْ بَابِ قَتَلَ أَصْلَحْتُهُ فَجَبَرَ هُوَ جَبْرًا أَيْضًا وَجُبُورًا صَلَحَ يُسْتَعْمَلُ لَازِمًا وَمُتَعَدِّيًا وَجَبَرْتُ الْيَتِيمَ أَعْطَيْتُهُ وَجَبَرْتُ الْيَدَ وَضَعْتُ عَلَيْهَا الْجَبِيرَةَ وَالْجَبِيرَةُ (١) عِظَامٌ تُوضَعُ عَلَى الْمَوْضِعِ الْعَلِيلِ مِنْ الْجَسَدِ يَنْجَبِرُ بِهَا وَالْجِبَارَةُ بِالْكَسْرِ مِثْلُهُ وَالْجَمْعُ الْجَبَائِرُ.

 وَجَبَرْتُ نِصَابَ الزَّكَاةِ بِكَذَا عَادَلْتُهُ بِهِ وَاسْمُ ذَلِكَ الشَّيْءِ الْجُبْرَانُ وَاسْمُ الْفَاعِلِ جَابِرٌ ."

(کتاب الجیم، ج:1، ص:89، ط:المکتبة العلمية)

تاج العروس ميں هے:

"(وجُبْرَانُ) بنُ إِبراهيمَ الصّغانيّ (كعُثْمَانَ شاعرٌ) شِيعِيٌّ، قالَه الأَمِيرُ، ويَرْوِي عَن أَبي قُرَّةَ."

(جبر، ج:10، ص:370، ط:دار الهداية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412101240

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں