جوبلی تکافل انشورنس کا کیا حکم ہے؟
"جوبلی فیملی تکافل" اور موجودہ دور میں اس جیسی جتنی دیگر تکافل پالیسیاں ہیں، ان میں بھی وہی خرابیاں ( یعنی سود، جوا اور غرر) پائی جاتی ہیں جو انشورنس میں پائی جاتی ہیں؛ اس لیے انشورنس کی طرح کسی بھی ادارے کا کسی بھی قسم کا تکافل کرانا جائز نہیں ہے۔ تکافل کے عدمِ جواز کے بارے میں تفصیلی فتوی (فتوی نمبر : 143909201347)وجوہات سمیت ہماری ویب سائٹ پر شائع ہو چکا ہے اسے دیکھ لیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201013
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن