جوبلی تکافل کے بارے میں رہنمائی فرمائیں ، جائز ہے یا نہیں ؟
واضح رہے کہ تکافل کی تمام اقسام ربا، قمار اور غرر کے پائے جانے کی وجہ سے حرام ہیں، لہذا کسی بھی قسم کے تکافل کی پالیسی خریدنا اور اس میں حصہ دار بننا شرعاً ناجائز و حرام ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"والذي يظهر لي: أنه لا يحل للتاجر أخذ بدل الهالك من ماله لأن هذا التزام ما لا يلزم."
(باب المستامن، ص:170، ج:4،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144309100173
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن