بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملازمت کے حصول کا وظیفہ


سوال

تقریبًا دوسال ہونے والے ہیں، کوئی ملازمت نہیں مل رہی، کرایہ کے گھر میں رہتا ہو ں، بچے بھی ہیں، ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہوں، براہ کرم کوئی وظیفہ بتا دیں!

جواب

آپ پانچ وقت نماز کا اہتمام کریں، استغفار کی کثرت اور  ہر نماز کے بعد   سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

اَللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ

اور جب بھی وضو کیا کریں تو  دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

اَللَّهُمَّاغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں