بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جاب حاصل کرنے کے لیے وظیفہ


سوال

سرکاری جاب حاصل کرنے  کے لیے کوئی وظیفہ بتا دیں ؟

جواب

1۔آپ پانچ وقت نماز کا اہتمام کریں استغفار کی کثرت اور  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ"اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ" ۔

2۔  روزگار کے حصول کے لیے فجر کی نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے طلوعِ  آفتاب سے قبل ستر مرتبہ سورۃ الشوری کی آیت نمبر   ۱۹ :" ﴿اَللّٰهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِیْزَ﴾" کا ورد کریں اور پھر اشراق پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کریں، ان شاء اللہ  مسئلہ حل ہوجائے گا۔

3۔کسی وقت تازہ وضو کرکے دو رکعت صلاة الحاجة کی نیت سے پڑھیں پھر اللہ تعالیٰ سے اچھی نوکری ملنے کی دعا کریں، نیز تلاش بھی جاری رکھیں، ان شاء اللہ کامیابی ہوگی۔

ترمذی شریف میں ہے:

"عن علي، ‌أن ‌مكاتبا ‌جاءه فقال: إني قد عجزت عن مكاتبتي فأعني، قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثل جبل صير دينا أداه الله عنك، قال: " قل: اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، وأغنني بفضلك عمن سواك ": هذا حديث حسن غريب".

(رواہ الترمذی ،ابواب الدعوات،5/ 560 ط:مصطفیٰ البابی مصر)

السنن الكبریٰ للنسائی میں ہے:

" قال أبو موسى: ‌أتيت ‌رسول ‌الله ‌صلى ‌الله ‌عليه ‌وسلم ‌وتوضأ، ‌فسمعته ‌يدعو يقول: «اللهم اغفر لي ذنبي، ووسع لي في داري، وبارك لي في رزقي» قال: فقلت: يا نبي الله، لقد سمعتك تدعو بكذا وكذا قال: «وهل تركن من شيء؟."

(السنن الکبریٰ للبیھقی ،كتاب عمل اليوم والليلة،‌‌ما يقول إذا توضأ،9/ 36 ط:مؤسسۃ الرسالۃ بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101130

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں