ایسے بیل کی قربانی کا کیا حکم ہے جو پیدائشی جفتی پر قادر نہ ہو ؟ یعنی یہ جانور کے لیے عیب کہلائے گا یا نہیں ؟
جفتی پر قادر نہ ہونا قربانی کے جانور میں عیب نہیں، لہذا جو جانور پیدائشی طور جفتی پر قادر نہ ہو، یا اسے خصی کردیا گیا ہو، تو اس جانور کی قربانی کرنا جائز ہوگا ۔
فتاوی عالمگیری میں ہے :
ْ"ويجوز المجبوب العاج عن الجماع."
(كتاب الأضحية، الباب الأول في تفسير الأضحية، الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب، ج:5، ص:297، ط:دار الفكر )
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144612100550
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن