بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرے اور بڑوں کی عزت نہ کرے اور علماء کرام کی قدر نہ کرے...حديث كي تخريج


سوال

کیا یہ حدیث ہے کہ جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرے اور بڑوں کی عزت نہ کرے اور علماء کرام کی قدر نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔

خاص علماء کا جو ذکر ہے سوال كا اس تعلق سے ہے ۔

جواب

جی ہاں! بعض روایات   میں یہ بھی ہے کہ:  جو ہمارے عالم کی قدر ومنزلت کو نہیں پہچانے وہ ہم سے نہیں۔ اس کو امام احمد(المتوفی سنة: 241هـ) رحمہ اللہ نے اپنے مسند میں ،  علامہ شاشی(المتوفی سنة: 335هـ) رحمہ اللہ نے اپنے مسند میں اور امام طبرانی (المتوفی سنة: 360هـ)رحمہ اللہ  نے مکارم الاخلاق میں  روایت کیا ہے۔ علامہ ہیثمی (المتوفی سنة:807هـ)رحمہ اللہ  اس حدیث کے متعلق فرماتے ہیں کہ: اس کی سند حسن ہے۔ لہذا اس روایت کو حدیث کے طور پر بیان کرنا درست ہے۔

"عن عبادة بن الصامت قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ليس من أمتي من لم يجل كبيرنا، ويرحم صغيرنا، ويعرف لعالمنا حقه."

(أخرجه أحمد في مسند عبادة بن الصامت (37/ 416) برقم ( 22755)، والطبراني في مكارم الأخلاق في باب فضل رحمة الصغير وتوقير الكبيرومعرفة حق العلماء (ص: 367) برقم (147)،وزاد في آخره "حقه". والشاشي في مسنده في أبي قبيل عن عبادة بن صامت (3/ 184) برقم (1273)

وقال العلامة الهيثمي فی مجمع الزوائد عن ہذا الحدیث:

"رواه أحمد والطبراني في الكبير، وإسناده حسن."

(مجمع الزوائد: باب في معرفة حق العالم (1/ 338) برقم (532).دار الفكر، بيروت، 1412 هـ)

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200516

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں