کیا جنازہ کے وقت امام کے سامنے میت کے پاس تین یا چار لوگوں کا کھڑے ہوکر اس کے اوپر چادر سے سایہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
بصورتِ مسئولہ جنازہ پڑھانے کے وقت میت کو دھوپ وغیرہ سے بچانے کے لیے اگر کوئی اور طریقہ نہیں ہے تو مذکورہ طریقے سے میّت پر سایہ کر نا جائز ہے، البتہ جنازے کے وقت موجود مکلف لوگوں کو جنازہ چھوڑنا نہیں چاہیے، یہ میت کا حق بھی ہے اور اس میں بہت بڑا اجر بھی ہے، اس لیے میت کے اوپر سایہ کرنے کی حتی الامکان کوئی اور ترتیب بنانی چاہیے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200557
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن