بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

جنازہ اونچی جگہ پر رکھا ہو تو نماز جنازہ کا حکم


سوال

جنازہ اگر مسجد کی تیسری سیڑھی پر رکھا ہو،اور امام صاحب لوگوں کے ساتھ نیچے کھڑے ہو تو  اس صورت كاكيا حكم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جنازہ مسجد کی تیسری سیڑھی پر رکھنےسے  اس کی  اونچائی امام کے قد وقامت سے زیادہ  نہیں ہوتی،تو ایسی صورت میں جنازہ کی نمازبلاکراہت  درست ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وشرطها أيضا حضوره (ووضعه) وكونه هو أو أكثره (أمام المصلي) وكونه للقبلة."

(‌‌كتاب الصلاة،باب صلاة الجنازة،208/2،ط:سعید)

مبسوط سرخسی میں ہے:

"فإن كان ‌الإمام ‌على الأرض والقوم ‌على ‌الدكان فذلك مكروه في رواية الأصل؛ لأن فيه استخفافا من القوم لأئمتهم، وفي رواية الطحاوي هذا لا يكره؛ لأنه مخالف لأهل الكتاب وكذلك إن كان مع ‌الإمام بعض القوم لم يكره ولم يبين في الأصل حد ارتفاع ‌الدكان (وذكر) الطحاوي أنه ما لم يجاوز القامة لا يكره؛ لأن القليل من الارتفاع عفو ففي الأرض هبوط وصعود، والكثير ليس بعفو فجعلنا الحد الفاصل أن يجاوز القامة؛ لأن القوم حينئذ يحتاجون إلى التكلف للنظر إلى ‌الإمام وربما يشتبه عليهم حالہ."

(كتاب الصلاة،باب افتتاح الصلاة،40/1،ط:مطبعة السعادة - مصر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102646

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں