بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حالت جنابت میں غیرضروری بال کاٹنا


سوال

حالت جنابت میں غیرضروری بال کاٹنامکروہ ہے،کیاہاتھ وغیرہ دھوکرکاٹےتوکراہت ختم ہوگی یانہیں؟ 

جواب

واضح رہے کہ جنابت کی حالت میں بال اور ناخن کاٹنا،اوراسی طرح زائد بالوں کی صفائی کرنامکروہِ تنزیہی ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں بحالتِ جنابت بال نہ کاٹے جائیں،بلکہ پاکی کی حالت میں کاٹے جائیں،غسل کیے بغیر ہاتھ وغیرہ دھو کر کاٹنے سے یہ کراہت ختم نہیں ہوگی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

‌"حلق ‌الشعر حالة الجنابة مكروه وكذا قص الأظافير كذا في الغرائب."

(كتاب الكراهية، الباب التاسع عشر، ج:5، ص:358، ط:رشيديه)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144308102103

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں