بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جماعتِ اسلامی سے وابستہ شخص کی اقتدا میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

جماعتِ اسلامی کی  مساجد میں نماز  پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟  ان  کی مساجد میں نماز پڑھنے سے نماز درست ہوگی یا نہیں؟

جواب

ملحوظ رہے کسی شخص کی اقتدا  میں نماز کے جوازاورعدمِ جواز کا تعلق اس کے عقیدے اور نظریے سے ہے؛ لہٰذا  اگر جماعت اسلامی سے وابستہ کوئی  شخص خوش عقیدہ ہو، یعنی ائمہ سلف کو بُرا بھلا نہ کہتا ہو ، نیز کسی طرح کے شرکیہ عقیدہ اور بدعات کا قائل نہ ہو، تو اس کی اقتدا  میں بلاکراہت نماز درست ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ویکره امامة... (مبتدع) ای صاحب بدعة و هي اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول (لایکفر بها و إن کفر بها لایصحّ الاقتداء به أصلًا) تاکید، و لیس المراد به في حالة کذا ولافي حالة کذا إذ لیس هنا أحوال."

(باب الإمامة، ج:1، ص:562،562، ط:ایچ ایم سعید)

فتاوی شامی میں ہے:

"فتحصل أنّ الاقتداء بالمخالف المراعى في الفرائض أفضل من الانفراد إذ لم يجد غيره، وإلا فالاقتداء بالموافق أفضل."

(باب الإمامة،ج:1،ص:563،ط:ایچ ایم سعید)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144207200316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں