بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جلد شادی کے لیے وظیفہ


سوال

میں کسی صالح شخص سے  شادی کرنا چاہتی ہوں، میرے  رشتے تو  آتے ہیں، لیکن پسند نہیں آتا۔  مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں کہ  میری جلد شادی ہو جائے، میری عمر اٹھائیس سال ہونے والی  ہے کسی با حیا اور نیک شخص سے۔

جواب

صورت مسئولہ میں سائلہ درج ذیل معمولا ت  میں سے کو ئی ایک معمول  پڑھاکرے، ان شاء اللہ مناسب رشتہ میسر آ جائے گا:

1۔ نماز ِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ’’یَالَطِیْفُ‘‘  پڑھ کراللہ تعالیٰ سے  دعاکریں۔ 

(آپ کے مسائل اور ان کا حل4 /251، ط: مکتبہ لدھیانوی)

2۔ نیز    نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41  مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے، چالیس دن تک یہ وظیفہ جاری رکھیے:

’’وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُه“.

(سورة الطلاق 2۔3 پارہ 28)

{ رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد رکھیے۔

(سورة القصص 24 ،پارہ 20 )

4۔ صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورۃ واقعہ اور سورۃ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔

(سورۃ الواقعۃ ،پارہ 27،سورۃ الطارق  پارہ 30)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102439

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں