بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جسم ناپاک ہونے پر کپڑوں کا حکم


سوال

اگر میں ناپاک ہوا تو میرے کپڑے بھی ناپاک ہوں گے کیا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست لگی ہوئی ہو اور کپڑے پہننے کی صورت میں وہ نجاست آپ کے کپڑوں پر بھی لگ جائے تو کپڑے بھی ناپاک ہوجائیں گے۔ لیکن اگر جسم پر ظاہری کوئی نجاست نہیں لگی ہوئی ہو، بلکہ وضو اور غسل کی حاجت ہونے کی وجہ سے جسم ناپاک ہو تو ایسی صورت میں چوں کہ کپڑوں پر کوئی نجاست اور گندگی نہیں لگی تو جسم کے ناپاک ہونے کی وجہ سے کپڑوں کو ناپاک نہیں کہا جائے گا، بلکہ کپڑے پاک ہی رہیں گے۔ نیز ایسی صورت میں جسم کی ناپاکی بھی حکمی ہوگی، یعنی اگر غسل فرض ہونے کی حالت میں کسی سے مصافحہ کیا یا کسی پاک چیز کو چھوا (اور ہاتھ پر کوئی ظاہری نجاست نہیں تھی) تو دوسرے شخص کا ہاتھ یا وہ چیز ناپاک نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200482

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں