بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ربیع الاول 1446ھ 21 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

جس جانور کے دو دانت مکمل نہ ہوں اس کی قربانی کرنا


سوال

 میں نے پانچ مہینے قبل قربانی کی نیت سے ایک بکرا لیا تھا،  بقول بیوپاری کے اس وقت بکرے کی عمر سات سے آٹھ مہینے تھی ،  لگ بھگ پانچ مہینے میرے پاس بکرے کو ہو چکے ہیں،  بکرے نے ابھی اپنے دانت نہیں گرائے،  پکا کھیرا ہو چکا ہے۔ کیا اس بکرے کی قربانی ہو سکتی ہے ؟

جواب

جانور کی عمر کے مکمل ہونے کی ظاہری علامت  یہی ہے  کہ اس کے دو  دانت مکمل  آ چکے ہوں،  دو دانت  مکمل ہونے کی صورت میں ہی  اس  کو ایک سال کا شمار کیا جائے گا، ہاں! اگر  قربانی کا جانور خود پالا ہو  اور  یقینی طور پر معلوم  ہو کہ جانور کا سال مکمل ہو چکا ہے تو اس کی قربانی جائز  ہے اگرچہ دو دانت  مکمل نہ آئے ہوں۔ 

لیکن اگر جانور خود نہ پالا ہو بیوپاری  سے خریدا ہو اور اس کے دو دانت  مکمل نہ آئے ہوں،   تو اس زمانے میں میں غلبہ فساد اور جھوٹ کے عام ہونے کی وجہ  سے بیوپاری کی بات پر اعتماد نہیں کیا جائے گا اور ایسے جانور کی کی قربانی نہیں کی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں