بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جسم پر پیشاب لگ جائے تو اس کا حکم


سوال

1۔  ہاتھ وغیرہ پر پیشاب لگ جائے اور وہ گیلا ہو تو کیا اس پر ایک مرتبہ پانی بہانے سے پاک ہو جائے گا؟

2۔ ناپاکی خشک ہو جائے جسم پر لگ کر اور نظر نہیں آ رہی ہو کیا اس پر ایک مرتبہ پانی بہا دینا کافی ہے؟

جواب

1 ،2۔ پیشاب نجاستِ  غلیظہ ہے ،  اگر ایک قطرہ بھی کپڑے یا جسم پر  لگ  جائے  تو  کپڑے  اور جسم کا متعلقہ حصہ  ناپاک ہوجائے گا، البتہ  اگر پیشاب ایک درہم  (ہاتھ   کی ہتھیلی کے گڑھے کے پھیلاؤ: 5.94 مربع سینٹی  میٹر)  کے برابر یا اس سے کم پھیلا ہوا ہو،    اور اس کے ساتھ نماز پڑھی جائے تو نماز ہوجائے گی، لیکن مکروہ ہوگی۔

باقی پیشاب وغیرہ    ہاتھ پر لگنے کے بعد ایک بار پانی بہانے سے نجاست زائل ہوجائے تو ایک بار بہانا بھی کافی ہوگا،احتیاطا تین مرتبہ دھولیا جائے ۔ 

اللباب فی شرح الکتاب میں ہے:

"(ومن أصابه من النجاسة المغلظة كالدم والبول) من غير مأكول اللحم ولومن صغير لم يطعم (والغائط والخمر) وخرء الطير لايزرق في الهواء كدجاج وبط وإوز (مقدار الدرهم فما دونه جازت الصلاة معه) لأن القليل لايمكن التحرز عنه؛ فيجعل عفواً، وقدرناه بقدر الدرهم أخذاً عن موضع الاستنجاء (فإن زاد) عن الدرهم (لم تجز) الصلاة، ثم يروى اعتبار الدرهم من حيث المساحة، وهو قدر عرض الكف في الصحيح، ويروى من حيث الوزن، وهو الدرهم الكبير المثقال، وقيل في التوفيق بينهما: إن الأولى في الرقيق، والثانية في الكثيف، وفي الينابيع: وهذا القول أصح، وفي الزاهدي قيل: هو الأصح، واختاره جماعة، وهو أولى؛ لما فيه من إعمال الروايتين مع مناسبة التوزيع."

(اللباب في شرح الكتاب: كتاب الطهارة، باب الأنجاس (1/ 51، 52)،ط.  المكتبة العلمية، بيروت)

فتاوی شامی میں ہے :

"(و) يطهر محل (غيرها) أي: غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) لو مكلفاً وإلا فمستعمل (طهارة محلها) بلا عدد، به يفتى. (وقدر) ذلك لموسوس (بغسل وعصر ثلاثاً) أو سبعاً (فيما ينعصر) مبالغاً بحيث لايقطر ... وهذا كله إذا غسل في إجانة، أما لو غسل في غدير أو صب عليه ماء كثير، أو جرى عليه الماء طهر مطلقاً بلا شرط عصر وتجفيف وتكرار غمس، هو المختار."

 (رد المحتار 1/ 331ط:سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144310100645

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں