بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جسم پر مرہم لگاکر نماز پڑھنا


سوال

 مجھے نہانے کے بعد جسم پر مرہم لگانے کا کہا ہے، جسے پھر دھونا نہیں، کیا میں اس حالت میں نماز پڑھ سکتا ہوں ،یا پھر سے دھونا پڑے گا؟

جواب

اگر اس بات کا اطمینا ن ہو کہ اس مرہم میں کوئی ناپاک اجزاء شامل نہیں ہیں،تو اسے  لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں  جب کہ نہانے کے بعد وضو قائم رہا ہو،دھونا ضروری نہیں ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"(فمنها) الطهارة بنوعيها من الحقيقية والحكمية، والطهارة الحقيقية هي طهارة الثوب والبدن ومكان الصلاة عن النجاسة الحقيقية، والطهارة الحكمية هي طهارة أعضاء الوضوء عن الحدث، وطهارة جميع الأعضاء الظاهرة عن الجنابة".

(كتاب الصلوة،فصل شرائط أركان الصلاة، ج:1، ص:114، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100514

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں