بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جسم میں روح کتنی بار ڈالی جاتی ہے؟


سوال

ایک انسانی جسم میں کتنی بار روح ڈالی جاتی ہے؟

جواب

ماں کے پیٹ میں ابتداءً بچے پر تین ادوار آتے ہیں، ابتدائی چالیس دن نطفہ رہتا ہے، پھر چالیس دن میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے، اس کے بعد اگلے چالیس دن میں گوشت کا ٹکڑا بنا دیا جاتا ہے، جب ایک سو بیس دن پورے ہو جاتے ہیں تو اس میں روح پھونک دی جاتی ہے، اور جب انسان کا دنیا میں وقت پورا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے  اس کی روح قبض کرلی جاتی ہے، 

مرنے کے بعد  نیک ارواح کا اصل  ٹھکانہ  علّییّن ہے (مگر اس کے درجات بھی مختلف ہیں)، بد ارواح کا اصل ٹھکانا سجین ہے  ( علیین نیکوں اور سجین بروں کا ٹھکانہ ہے) لیکن  ہر روح کا ایک خاص تعلق اس کے جسم کے ساتھ کردیا جاتا ہے، جس سے وہ راحت اور عذاب محسوس کرتا ہے۔

اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال بھیج سکتے ہیں۔

مرقاة المفاتيح  میں ہے:

"عن عبد الله بن مسعود قال: حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو الصادق المصدوق: «إن أحدكم يجمع خلقه في بطن أمه أربعين يوما ثم يكون في ذلك علقة مثل ذلك ثم يكون في ذلك مضغة مثل ذلك ثم يرسل الملك فينفخ فيه الروح ...الخ"

 (1 / 151،  باب الإيمان بالقدر، ط: دار الفكر، بيروت - لبنان)

شرح الصدور بشرح حال الموتى والقبور ميں ہے:

 "وأخرج عن حذيفة قال الروح بيد ملك وإن الجسد ليغسل وإن الملك ليمشي معه إلى القبر فإذا سوي عليه سلك فيه فذلك حين يخاطب.   وأخرج البيهقي عن حذيفة قال إن الروح بيد الملك والجسد يقلب فإذا حملوه تبعهم فإذا وضع في القبر بثه فيه.   وأخرج إبن أبي الدنيا عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال الروح بيد ملك يمشي به في الجنازة يقول له إسمع ما يقال لك فإذا بلغ حفرته دفنه معه. وأخرج عن ابن أبي نجيح قال ما من ميت يموت إلا وروحه في يد ملك ينظر إلى جسده كيف يغسل وكيف يكفن وكيف يمشي به إلى قبره ثم تعاد إليه روحه فيجلس في قبره."

 (1 / 101، باب معرفة الميت بمن يغسله ويجهزه وسماعه، ط: دارالمعرفة ، لبنان)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144311102017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں