بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جسم میں مصنوعی اعضاء لگانے کا حکم


سوال

اگر کسی خاتون کا چھاتی کے کینسر (Breast Cancer) کی وجہ سے ایک چھاتی کٹ جاتی ہے، تو کیا عمل جراحی کے ذریعے سے مصنوعی چھاتی لگواسکتی ہے یعنی (Breast Implantment) کرواسکتی ہے؟ شریعت کی رو سے مسئلہ کا حل عنایت فرماکر مشکور فرمائیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں خاتون کا چھاتی کے کینسر (Breast Cancer) کی وجہ سے ایک چھاتی کٹ جائے تو عمل جراحی کے ذریعہ مصنوعی چھاتی لگواسکتی ہے یعنی (Breast Implantment) کرواسکتی ہے، بشرطیکہ  وہ انسانی اعضاء نہ ہوں۔

وعن عبد الرحمن بن طرفة أن جده عرفجة بن أسعد قطع أنفه يوم الكلاب فاتخذ أنفا من ورق فأنتن عليه فأمره النبي صلى الله عليه وسلم أن يتخذ أنفا من ذهب. رواه الترمذي وأبو داود والنسائي۔

(مشکاۃ المصابیح،کتاب اللباس، الفصل الثانی: ۲/ ۱۲۵۶، ط: المكتب الإسلامي، بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303100628

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں