جسم کے ایسے بال جو ہمیشہ کےلیے صاف کروا لیے جائیں، جیسے: سینے کے بال یا کندھوں ،بازو کے بال وغیرہ؟ لیزر سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جاتا ہے، کیا یہ کروانا جائز ہے؟
واضح رہے کہ سینے، کندھے اور بازو وغیرہ کے بال شرعاًلیزر کے ذریعے صاف کرواۓ جاسکتے ہیں، البتہ ایسا کرناادب کے خلاف ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب كذا في القنية."
(كتاب الحظر والإباحة،، فصل في البيع، 407/6، ط: سعید)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب كذا في القنية."
(كتاب الكراهية،الباب التاسع عشر،358/5، ط: رشیدیة)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144504100053
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن