بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جس عورت کی ماہواری نہ آتی ہو اس کی عدت کا حکم


سوال

جن کو  مینسس نہیں آتے ان کی طلاق کی تاریخ  کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

جواب

 چھوٹی  بچی یا بہت بوڑھی عورت ، یا جس عورت کو بڑے ہونے کے بعد بھی کبھی    حیض  نہیں آیا ہو ،   اس کو اگر شوہر طلاق دے دے تو اس کی عدت طلاق کے وقت سے مکمل "تین مہینہ" ہوتی ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 507):

"(و) العدة (في) حق (من لم تحض) حرة أم أم ولد (لصغر) بأن لم تبلغ تسعا (أو كبر) . بأن بلغت سن الإياس (أو بلغت بالسن) وخرج بقوله (ولم تحض) ۔۔۔۔۔ (ثلاثة أشهر) بالأهلة لو في الغرة وإلا فبالأيام بحر وغيره."

اگر آپ کے سوال کا مقصد کچھ اور ہو تو اس کو وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ مسئلہ کا حکم دریافت کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201359

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں