بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جس سٹور میں حرام اشیاء فروخت ہوتی ہوں اس میں نوکری کرنا


سوال

کیا اس بات کی اجازت ہے کہ آدمی ایسے ہارڈویئر سٹور میں کام کرے جہاں اس کو عورتوں کی تصاویر، جانوروں کی غذا جو حرام سے بنی ہوئی ہو، سور کے بالوں کے برش اور کرسمس کے موقع پر کرسمس کا درخت، کرسمس کی لائٹیں، پوسٹ کارڈ، اور اس طرح کی دیگر اشیاء خریداروں کو دینی ہوں؟

جواب

واضح رہے کہ عورتوں کی تصاویر، کھانے کی حرام اشیاء، چاہے جانوروں کے لیے ہی کیوں نہ ہوں، سور کے بالوں سے بنے ہوئے برش اور کرسمس سے متعلقہ اشیاء کی فروخت معصیت اور گناہ ہے، اور گناہ پر اجرت لینا جائز نہیں ہے؛ لہذا سائل کے لیے ایسے سٹور پر جہاں ان اشیاء کی خرید  و فروخت یا کسی بھی قسم کی حرام اشیاء کی خرید و فروخت ہوتی ہو نوکری کرنا جائز نہیں ہے، اور حاصل ہونی والی اجرت بھی حلال نہیں ہے۔

المحيط البرهاني في الفقه النعماني میں ہے:

"وإذا استأجر رجل من أهل الذمة مسلماً يضرب لهم الناقوس فإنه لا يجوز لما ذكرنا، وإذا استأجر مسلماً ليحمل له خمراً ولم يقل ليشرب، أو قال ليشرب جازت الإجارة في قول أبي حنيفة خلافاً لهما، وكذلك إذا استأجر الذمي بيتاً من مسلم ليبيع فيه الخمر، جازت الإجارة في قول أبي حنيفة خلافاً لهما."

(کتاب الإجارۃ،  فصل خامس عشر ج نمبر ۷ ص نمبر ۴۸۲،دار الکتب العلمیۃ)

المحيط البرهاني في الفقه النعماني میں ہے:

"ولو استأجر مسلماً ليرعى له خنازير يجب أن تكون على الخلاف كما في الخمر ولو استأجره ليبيع له ميتة لم يجز؛ لأن بيع الميتة لا تجوز في دين من الأديان لأنه لا ثمن لها، وإذا لم يجز بيعه فقد استأجر على فعل ليس في وسعه تحصيله بحال."

(کتاب الإجارۃ، فصل خامس عشر ج نمبر ۷ ص نمبر ۴۸۳، دار الکتب العلمیة)

فقط اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201425

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں