بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

جس نے پانچ نمازیں پڑھیں اس نے اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا اور جس نے ان نمازوں کے بعد اپنے والدین کے لیے دعا کی اس نے والدین کا شکریہ ادا کیا


سوال

کیا یہ قول حضرت سفیان ابن عیینہ رحمہ اللہ کا ہے :

"جس نے پانچ نمازیں پڑھیں اس نے اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا اور جس نے ان نمازوں کے بعد اپنے والدین کے لیے دعا کی اس نے والدین کا شکریہ ادا کیا۔"

جواب

امام قرطبی رحمہ اللہ و دیگر مفسرین و  شارحین  کتب حدیث  نے حضرت سفیان ابن  عیینہ رحمہ اللہ کا مذکورہ قول نقل فرمایا ہے۔

الجامع لأحكام القرآن للقرطبيمیں ہے:

"الخامسة- قوله تعالى: (أن اشكر لي) " أن" في موضع نصب في قول الزجاج، وأن المعنى: ووصينا الإنسان بوالديه أن اشكر لي. النحاس: وأجود منه أن تكون" أن" مفسرة، والمعنى: قلنا له أن اشكر لي ولوالديك. قيل: الشكر لله على نعمة الإيمان، وللوالدين على نعمة التربية. وقال سفيان بن عيينة: من صلى الصلوات الخمس فقد شكر الله تعالى، ومن دعا لوالديه في أدبار الصلوات فقد شكرهما."

( سورة لقمان، ١٤ / ٦٥، ط: دار الكتب المصرية - القاهرة)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144501101947

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں