بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جس نعت کی گانے سے مشابہت ہو کے سننے کا حکم


سوال

ایک معروف نعت خواں کی نعتیں  جن میں  گانے سے کافی مشابہت پائی جاتی ہے، سننا کیسا ہے؟  

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی نعت یا نظم ایسی ہو کہ اس کے پیچھے میوزک بج رہا ہو تو اس کو بنانا بھی نا جائز ہے، اور اس کا سننا بھی ناجائزہے،اسی طرح گانے کے مشابہ نعت کا سننا بھی جائز نہیں ہے،اوربغیر میوزک اور بغیر گانے کے انداز کےنعت سننے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

البحر المحیط  الثجاج شرح فی شرح صحیح الإمام مسلم میں ہے:

"‌فأما ‌ما ‌ابتدعه ‌الصوفيّة اليوم من الإدمان على سماع المغاني بالآلات المطربة، فمن قبيل ما لا يختلف في تحريمه."

(كتاب صلاة العيدين، باب جمل من الفرائض والسنن الواجبة والرغائب، ج: 17 ص: 506 ط: دار أبن الجوزی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102611

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں