بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جس موبائل میں قرآن کریم انسٹال ہو، وہ ہاتھ سے اگر گرجائے تو آدمی گناہ گار ہوگا یا نہیں؟


سوال

اگر موبائل میں قرآن مجید انسٹال ہو اور موبائل ہاتھ سے پھسل کر گر جائے تو انسان گناہگار ہوگا کہ نہیں؟

جواب

اگرموبائل اسکرین پر قرآن کریم کے الفاظ نظر آرہے ہبں تو اس کا ادب اور احترام کرنا لازم ہے، ایسی حالت میں اگر موبائل بلا اختیار ہاتھ سے پھسل کر نیچے گر جائے تو انسان گناہ گار نہیں ہوگا، البتہ ادب واحترام کا خیال رکھنا ضروری ہوگا، اور اگر موبائل کے اسکرین پر قرآن کریم ظاہر نہیں ہوگا تو اندر انسٹال ہونے کی صورت میں مسئلہ ہلکا ہوگا، باقی پھسل کر گرنے کی صورت میں دونوں حالتوں میں  آدمی گناہ گار نہیں ہوگا۔

کفایت المفتی میں ہے:

"اگر غلطی سے بلاقصد و ارادے کے قرآن پاک ہاتھ سے گرجائے تو اس پر مؤاخذہ نہیں،  تاہم اس بے احتیاطی اور غفلت کی وجہ سے اللہ تعالی کے حضور توبہ و استغفار کرلینا چاہیے"۔

(کفایت المفتی: کتاب العقائد، بلا قصد سپارہ ہاتھ سے گر جانے پر پکڑنہیں (1 / 130)،  ط۔ دار الاشاعت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144311100594

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں