بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جس کمرہ میں قرآنی آیات دیوار پر لگی ہوئی ہوں اس میں ہم بستری کرنےکاحکم


سوال

جس کمرے میں قرآنی آیات،اللہ تعالیٰ کے نام، غلافِ کعبہ، فریم، اور دیگر اسلامی چیزیں دیواروں پے لگی ہوں،اس کمرے میں بیوی سے ہم بستری کر سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب

جس کمرے میں قرآنی آیات، اللہ تعالی کے نام وغیرہ دیواروں پر لگے ہوئے ہوں اس کمرے میں بیوی سے ہم بستری جائز ہے، لیکن ادب کا تقاضا یہ ہے کہ اس وقت ان چیزوں پر پردہ ڈال دیا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: لا بأس بالجماع في بيت فيه مصحف للبلوى) قيده في القنية بكونه مستورًا، وإن حمل ما فيها على الأولوية زال التنافي ط". (423/6 ط: سعید) فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144108200147

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں